الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
118. سنان بن أبي سنان عن أبي واقد
سنان بن ابی سنان کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3277
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ حُنَيْنٍ، فَمَرَرْنَا بِالسِّدْرَةِ، فَقُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ اجْعَلْ لَنَا هَذِهِ ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لِلْكُفَّارِ ذَاتُ أَنْوَاطٍ - وَكَانَ الْكُفَّارُ يَنُوطُونَ سِلَاحَهُمْ بِسِدْرَةٍ وَيَعْكُفُونَ حَوْلَهَا - فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللهُ أَكْبَرُ، هَذَا كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ، إِنَّكُمْ سَتَرْكَبُونَ سَنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حنین کی طرف نکلے، تو ہمارا گزر ایک بیری کے درخت سے ہوا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے بھی یہ ”ذاتِ انواط“ بنا دیں جیسے کفار کی ذاتِ انواط ہے — کفار اپنے ہتھیار ایک بیری کے درخت سے لٹکایا کرتے اور اس کے گرد بیٹھا کرتے تھے — تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر! یہ تو ویسے ہی ہے جیسے بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا: ’ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دے جیسے ان کے معبود ہیں‘ [سورۃ الاعراف: 138] ، تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے راستے پر چلو گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3277]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 243، حدیث 3290»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3277 in Urdu