🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
163. عبد الرحمن بن غنم عن أبي مالك الأشعري
عبدالرحمن بن غنم کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3403
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا بُدَيْلُ بْنُ مَيْسَرَةَ، ثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ: لَأُصَلِّيَنَّ بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ، فَجَعَلَ يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ. وَلَمْ يُذْكَرْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہیں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح نماز پڑھاؤں گا۔“ چنانچہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے، مردوں کی صف بنائی اور ان کے پیچھے لڑکوں کی صف بنائی، پھر سجدہ کرتے وقت، سر اٹھاتے وقت اور دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے وقت تکبیر کہتے رہے، پھر اپنے دائیں اور بائیں سلام پھیرا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت میں عبدالرحمن بن غنم کا ذکر نہیں کیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3403]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 281، حدیث 3416»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3403 in Urdu