الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
164. أبو سلام الأسود عن الحارث الأشعري
ابوسلام اسود کی سیدنا حارث اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3418
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ جَدِّهِ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الْأَشْعَرِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا آمُرُكُمْ بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ أَمَرَنِي اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِنَّ؟ الْجَمَاعَةِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَالْهِجْرَةِ وَالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ رَأْسِهِ إِلَّا أَنْ يَرْجِعَ، وَمَنْ دَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ فَإِنَّهُ مِنْ جُثَاءِ جَهَنَّمَ ". قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى؟ قَالَ: " وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى، ادْعُوا بِدَعْوَى اللهِ الَّذِي سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ الْمُؤْمِنِينَ عِبَادَ اللهِ.
سیدنا حارث اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم نہ دوں جن کا اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے؟ جماعت کے ساتھ رہنا، سننا اور اطاعت کرنا، ہجرت اور اللہ کے راستے میں جہاد۔ جو جماعت سے ایک بالشت برابر بھی نکلا تو اس نے اسلام کا قلادہ اپنے سر سے اتار پھینکا، مگر یہ کہ وہ رجوع کر لے، اور جس نے جاہلیت کی پکار پکاری تو وہ جہنم کے گھٹنوں کے بل گرنے والوں میں سے ہے۔“ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے، اللہ کی اس پکار سے پکارو جس سے اس نے تمہیں مسلمین، مؤمنین، اللہ کے بندے کا نام دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3418]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 289، حدیث 3431»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3418 in Urdu