الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
166. شهر بن حوشب عن أبي مالك الأشعري
شہر بن حوشب کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3421
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عِبَادٌ لِلهِ تُوضَعُ لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ ". قَالُوا: فَمَنْ هُمْ؟ قَالَ: " الْمُتَحَابُّونَ فِي اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے کچھ بندے ہیں جن کے لیے قیامت کے دن نور کے منبر رکھے جائیں گے، وہ نہ نبی ہیں نہ شہید، مگر انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو اللہ عزوجل کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3421]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 290، حدیث 3434»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3421 in Urdu