الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. شريح بن عبيد الحضرمي عن أبي مالك
شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3429
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي ضَمْضَمُ بْنُ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا ثَلَاثَ خِلَالٍ: أَنْ يُكْثَرَ لَهُمْ مِنَ الْمَالِ فَيَتَحَاسَدُوا فَيَقْتَتِلُوا، وَأَنْ يُفْتَحَ لَهُمُ الْكُتُبُ يَأْخُذُ الْمُؤْمِنُ يَبْتَغِي تَأْوِيلَهُ، وَلَيْسَ يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللهُ، وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا، وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ، وَأَنْ يَرَوْا ذَا عِلْمِهِمْ فَيُضَيِّعُوهُ وَلَا يُبَالُونَ عَلَيْهِ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مجھے اپنی امت پر صرف تین باتوں کا خطرہ ہے: یہ کہ ان کے لیے مال کی کثرت ہو جائے تو وہ ایک دوسرے سے حسد کریں اور آپس میں لڑ پڑیں، یہ کہ ان کے لیے کتابیں کھول دی جائیں تو مومن اس کی تاویل تلاش کرے حالانکہ اس کی تاویل اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور علم میں پختہ لوگ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے، اور نصیحت صرف عقل والے ہی حاصل کرتے ہیں، اور یہ کہ وہ اپنے علم کے حامل شخص کو دیکھیں اور اسے ضائع کر دیں اور اس کی کوئی پروا نہ کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3429]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 293، حدیث 3442»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3429 in Urdu