الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. شريح بن عبيد الحضرمي عن أبي مالك
شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3437
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي ضَمْضَمُ بْنُ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا أَنْ نَقُولَ إِذَا أَصْبَحْنَا وَإِذَا أَمْسَيْنَا وَإِذَا اضْطَجَعْنَا عَلَى فُرُشِنَا: اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْمَلَائِكَةُ يَشْهَدُونَ أَنَّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، فَإِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِنَا، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَشِرْكِهِ، وَأَنْ نَقْتَرِفَ عَلَى أَنْفُسِنَا سُوءًا أَوْ نَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم صبح کرتے وقت، شام کرتے وقت اور اپنے بستروں پر لیٹتے وقت یہ کہیں: ”اے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کو جاننے والے! تو ہر چیز کا رب ہے، اور فرشتے گواہی دیتے ہیں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، ہم اپنے نفسوں کے شر سے اور شیطان مردود کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ مانگتے ہیں، اور اس بات سے کہ ہم اپنی جانوں پر کوئی برائی کریں یا کسی مسلمان تک اسے پہنچائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3437]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 295، حدیث 3450»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3437 in Urdu