الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. شريح بن عبيد الحضرمي عن أبي مالك
شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3441
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي ضَمْضَمُ بْنُ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِيَقُلْ أَحَدُكُمْ حِينَ يُرِيدُ أَنْ يَنَامَ: آمَنْتُ بِاللهِ وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ، وَعْدُ اللهِ حَقٌّ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هَذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سونا چاہے تو وہ کہے: میں اللہ پر ایمان لایا اور طاغوت کا انکار کیا، اللہ کا وعدہ سچا ہے اور رسول سچے ہیں، اے اللہ! میں اس رات کے آنے والے حوادث سے تیری پناہ مانگتا ہوں، سوائے اس آنے والے کے جو خیر لے کر آئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3441]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 297، حدیث 3454»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3441 in Urdu