الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. حرملة أبو عليبة العنبري
سیدنا حرملہ، ابوعلیبہ عنبری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3463
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا أَبِي، وَعَمِّي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَا: ثَنَا أَبِي، ثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا ضِرْغَامَةُ بْنُ عُلَيْبَةَ بْنِ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ الْحَيِّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا سَلَّمَ جَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى وَجْهِ الَّذِي إِلَى جَنْبِي، فَمَا أَكَادُ أَنْ أَعْرِفَهُ مِنَ الْغَلَسِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوْصِنِي، قَالَ: اتَّقِ اللهَ وَإِنْ كُنْتَ فِي الْقَوْمِ فَسَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ لَكَ مَا يُعْجِبُكَ فَائْتِهِ، وَإِنْ سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ لَكَ مَا تَكْرَهُ فَدَعْهُ.
ضرغامہ بن علیبہ بن حرملہ رحمہ اللہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں اپنی قوم کے وفد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میں نے اپنے پہلو میں کھڑے شخص کے چہرے کی طرف دیکھا تو اندھیرے کی وجہ سے اسے پہچان نہ سکا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصیحت کیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو، اور اگر تم لوگوں کے درمیان ہو اور انہیں تمہارے بارے میں ایسی بات کہتے سنو جو تمہیں پسند آئے تو وہ کام کرو، اور اگر انہیں ایسی بات کہتے سنو جو تمہیں ناپسند ہو تو اسے چھوڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3463]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 6، حدیث 3476»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3463 in Urdu