الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
187. حبشي بن جنادة السلولي
سیدنا حبشی بن جنادہ سلولی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3491
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأَتَى أَعْرَابِيٌّ فَأَخَذَ بِطَرَفِ رِدَائِهِ وَسَأَلَهُ إِيَّاهُ فَأَعْطَاهُ، فَذَهَبَ بِهِ فَعِنْدَ ذَلِكَ حَرُمَتِ الْمَسْأَلَةُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ إِلَّا فِي فَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ، وَقَالَ: مَنْ سَأَلَ النَّاسَ لِيُثْرِيَ مَالَهُ كَانَ خُمُوشًا فِي وَجْهِهِ وَرَضْفًا يَأْكُلُهُ مِنْ جَهَنَّمَ، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُقِلَّ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيُكْثِرْ.
سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر عرفہ میں کھڑے تھے کہ ایک بدوی آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر کا کنارہ پکڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہی مانگ لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دے دی تو وہ اسے لے کر چلا گیا، اسی پر سوال کرنا حرام قرار دیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ کسی مالدار کے لیے حلال نہیں اور نہ کسی تندرست و توانا شخص کے لیے، سوائے سخت غربت یا بھاری قرض کی صورت میں۔“ اور فرمایا: ”جو شخص اپنا مال بڑھانے کے لیے لوگوں سے مانگے تو وہ اس کے چہرے پر خراشیں اور جہنم کے وہ انگارے ہیں جو وہ کھائے گا، پس جو چاہے کم مانگے اور جو چاہے زیادہ مانگے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3491]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 14، حدیث 3504»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3491 in Urdu