الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. حبيب بن سباع أبو جمعة الأنصاري ويقال: جنيد بن سبع
سیدنا حبیب بن سباع، ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور جنید بن سبع بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3528
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ مَرْزُوقِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي جُمُعَةَ الْكِنَانِيِّ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا؟ قَالَ: قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يَجِدُونَ كِتَابًا بَيْنَ لَوْحَيْنِ، يُؤْمِنُونَ بِهِ وَيُصَدِّقُونَ، هُمْ خَيْرٌ مِنْكُمْ.
سیدنا ابوجمعہ کنانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ہم سے بہتر بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے، دو تختیوں کے درمیان ایک کتاب پائیں گے، اس پر ایمان لائیں گے اور اس کی تصدیق کریں گے، وہ تم سے بہتر ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3528]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 23، حدیث 3541»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3528 in Urdu