الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
199. حصين بن يزيد الكلبي، لم يخرج حصين بن أوس ويقال: ابن قيس النهشلي
سیدنا حصین بن یزید کلبی رضی اللہ عنہ، حصین بن اوس کی روایت شامل نہیں کی گئی، اور انہیں ابن قیس نہشلی بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3547
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حُصَيْنٍ السَّدُوسِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَنْ جَدِّي قَالَ: أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا وَمَعِي إِبِلٌ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مُرْ أَهْلَ الْغَائِطِ أَنْ يُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي وَأَنْ يُعِينُونِي، قَالَ: فَقَامُوا مَعِي، فَلَمَّا بِعْتُ إِبِلِي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: ادْنُهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَتِي وَدَعَا لِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
سیدنا حصین سدوسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مدینہ آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہیں تشریف فرما تھے، اور میرے ساتھ میرے اونٹ تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس بستی والوں کو حکم دیں کہ وہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور میری مدد کریں، وہ کہتے ہیں: تو وہ میرے ساتھ کھڑے ہو گئے، پھر جب میں نے اپنے اونٹ بیچ دیے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”قریب آؤ۔“ پھر میری پیشانی کے بالوں پر ہاتھ پھیرا اور تین بار میرے لیے دعا فرمائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3547]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 30، حدیث 3560»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3547 in Urdu