الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن مسروق، عن خباب
ابووائل شقیق بن سلمہ کی مسروق کے واسطے سے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3641
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَحْوَلُ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ مَعْنٍ الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ قُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ رَحِمَهُ اللهُ وَلَمْ يَتْرُكْ إِلَّا نَمِرَةً، وَكَانَ إِذَا غُطِّيَ بِهَا وَجْهُهُ وَرَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا غُطِّيَ بِهَا رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَضَعُوا عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الْإِذْخِرِ.
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: جب احد کا دن ہوا تو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور انہوں نے سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ چھوڑا، اور جب اس سے ان کا چہرہ اور سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب اس سے ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر کچھ اذخر گھاس رکھ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3641]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 67، حدیث 3656»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3641 in Urdu