الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. عمارة بن خزيمة بن ثابت، عن أبيه
عمارہ بن خزیمہ بن ثابت کی اپنے والد سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3709
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: ذُكِرَتِ الِاسْتِطَابَةُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَلَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ ثَلَاثَةُ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهِنَّ رَجِيعٌ؟. قَالَ هِشَامٌ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو وَجْزَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، قِيلَ لِسُفْيَانَ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ أَبُو خُزَيْمَةَ قَالَ: لَا إِنَّمَا هُوَ أَبُو وَجْزَةَ الشَّاعِرُ.
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے استنجاء کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی کو تین پتھر، جن میں گندگی نہ ہو، کافی نہیں ہیں؟“ ہشام کہتے ہیں: اور مجھے ابو وجزہ نے عمارہ بن خزیمہ بن ثابت سے (بھی) یہ روایت بیان کی۔ سفیان سے کہا گیا: لوگ (اس راوی کو) ابو خزیمہ کہتے ہیں، تو انہوں نے کہا: نہیں، وہ تو ابو وجزہ شاعر ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3709]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 86، حدیث 3724»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3709 in Urdu