الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. خالد بن الوليد المخزومي " يكنى أبا سليمان وهو خالد بن الوليد بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم بن يقظة بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك وأمه لبابة بنت الحارث بن حزن بن بجير بن رويبة بن عبد الله بن هلال بن عامر بن صعصعة وسماه رسول الله صلى
سیدنا خالد بن ولید مخزومی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوسلیمان، اور وہ خالد بن ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہیں، ان کی والدہ لبابہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ تھیں، اور رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام رکھا
حدیث نمبر: 3783
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَجَّهَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فِي قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ، فَكُلِّمَ فِي ذَلِكَ فَأَبَى أَنْ يَرُدَّهَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: وَذَكَرَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ: نِعْمَ عَبْدُ اللهِ وَأَخُو الْعَشِيرَةِ وَسَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللهِ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اہل ردت سے جنگ کے لیے بھیجا، تو اس بارے میں ان سے بات کی گئی (کہ انہیں واپس بلا لیا جائے) مگر انہوں نے واپس بلانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خالد بن ولید کا ذکر کرتے ہوئے یہ فرماتے سنا: ”اللہ کا کیا ہی اچھا بندہ اور قبیلے کا بھائی، اور اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3783]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 103، حدیث 3798»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3783 in Urdu