الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. ابن عباس، عن خالد بن الوليد
ابن عباس کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3804
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، قَالَ: أَهْدَتْ أُمُّ حُفَيْدٍ لِمَيْمُونَةَ لَحْمَ ضَبٍّ، فَدَخَلَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ، وَكَانَ لَا يَأْكُلُ طَعَامًا حَتَّى يَعْلَمَ مَا هُوَ؟ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: أَخْبِرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ أَهْدَتْهُ أُمُّ حُفَيْدٍ لِمَيْمُونَةَ، قَالَ: وَهَمَّ أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ، فَكَفَّ، أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنِّي أَجِدُنِي أَعَافُهُ، وَلَيْسَ مِنْ طَعَامِ قَوْمِي، قَالَ خَالِدٌ: فَأَكَلْتُهُ وَهُوَ جَالِسٌ فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيَّ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ام حفید نے میمونہ رضی اللہ عنہا کو گوہ کا گوشت تحفے میں بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو وہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کھانا اس وقت تک نہیں کھاتے تھے جب تک یہ نہ جان لیتے کہ وہ کیا ہے۔ ایک عورت نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتاؤ کہ یہ کیا ہے؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ گوہ کا گوشت ہے جو ام حفید نے میمونہ رضی اللہ عنہا کو تحفے میں بھیجا ہے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کا ارادہ کیا پھر رک گئے، (میں نے) عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، لیکن مجھے اس سے کراہت آتی ہے اور یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے۔“ خالد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر میں نے اسے کھا لیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مجھ پر کوئی اعتراض نہ کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3804]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 108، حدیث 3819»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3804 in Urdu