الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. وما أسند أسامة بن زيد رضي الله عنه
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 383
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ دَفَعَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، فَصَارَ إِلَى الْمَضِيقِ، فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَجَعَلَ يَتَوَضَّأُ وَأُسَامَةُ يَصُبُّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الصَّلَاةَ، قَالَ: الْمُصَلَّى أَمَامَكَ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ وہ عرفہ کی شام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تنگ راستے میں پہنچے تو اپنی سواری بٹھا کر قضائے حاجت کی، پھر آئے اور وضو کرنے لگے جبکہ اسامہ پانی ڈال رہے تھے، تو اسامہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! نماز کا وقت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی جگہ تمہارے آگے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 383]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 162، حدیث 386»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 383 in Urdu