الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. جابر بن سمرة، عن أبي أيوب
جابر بن سمرہ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3859
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ، قَالُوا: ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ أَصَابَ مِنْهُ، ثُمَّ بَعَثَ بِهِ إِلَيْنَا، فَأُتِينَا بِطَعَامٍ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ شَيْئًا، فَقُلْتُ لِلْمَرْأَةِ: لَا تَعْجَلِي، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ الْبَقْلَةَ وَأَنَا أَكْرَهُ رِيحَهَا، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ فِيهِ يَا رَسُولَ اللهِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے کچھ تناول فرماتے، پھر اسے ہماری طرف بھیج دیتے۔ (ایک بار) ہمارے پاس ایسا کھانا لایا گیا جس میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ کھایا تھا، تو میں نے گھر کی عورت سے کہا: جلدی نہ کرو، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ترکاری ہے اور مجھے اس کی بو ناپسند ہے۔“ تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جس چیز کو آپ نے ناپسند کیا میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3859]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 124، حدیث 3874»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3859 in Urdu