الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي أيوب
عطاء بن یزید لیثی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3955
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ السَّخْتِيَانِيُّ، ثَنَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ يَتَوَجَّهُ الرَّجُلَانِ إِلَى الْمَسْجِدِ وَيَنْصَرِفُ أَحَدُهُمَا وَصَلَاتُهُ أَفْضَلُ مِنَ الْآخَرِ إِذَا كَانَ أَفْضَلَهُمَا عَقْلًا وَيَنْصَرِفُ الْآخَرُ وَصَلَاتُهُ لَا تَعْدِلُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کبھی دو آدمی مسجد کی طرف چلتے ہیں، پھر ان میں سے ایک اس حال میں واپس آتا ہے کہ اس کی نماز دوسرے کی نماز سے افضل ہوتی ہے، اگر وہ ان دونوں میں زیادہ سمجھدار ہو، اور دوسرا اس حال میں واپس آتا ہے کہ اس کی نماز ذرہ برابر بھی وزن نہیں رکھتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3955]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 149، حدیث 3970»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3955 in Urdu