الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
98. عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبي أيوب
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3998
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: أَصَبْتُ جِنِّيَّةً، فَقَالَتْ لِي: دَعْنِي وَلَكَ عَلَيَّ أَنْ أُعَلِّمَكَ شَيْئًا إِذَا قُلْتَهُ لَمْ يَضُرَّكَ مِنَّا أَحَدٌ، قَالَ: قُلْتُ: مَا هُوَ؟ قَالَتْ: آيَةُ الْكُرْسِيِّ اللهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: صَدَقَتْ وَهِيَ كَذُوبٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے ایک جنّیہ کو پکڑ لیا، تو اس نے مجھ سے کہا: مجھے چھوڑ دو، میرے ذمے ہے کہ میں تمہیں ایسی چیز سکھاؤں کہ جب تم اسے پڑھو تو ہم میں سے کوئی تمہیں نقصان نہ پہنچا سکے۔ میں نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ اس نے کہا: آیت الکرسی: ”اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ ہے، ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے“ [سورۃ البقرہ: 255] ۔ میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا، حالانکہ وہ جھوٹی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 163، حدیث 4013»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3998 in Urdu