🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبي أيوب
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4006
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ أَرْبَعَةَ أَنْفُسٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: فَقُلْتُ لِلرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: مِنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، فَأَتَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: مِنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، فَأَتَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: مِنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الشعبی بیان کرتے ہیں: ربیع بن خثیم نے کہا: ”جو شخص کہے: 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے'، تو یہ اس شخص کی طرح ہو گا جس نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار افراد کو آزاد کیا ہو۔“ (شعبی) کہتے ہیں: میں نے ربیع بن خثیم سے پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: عمرو بن میمون سے۔ چنانچہ میں عمرو بن میمون کے پاس گیا اور پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: ابن ابی لیلیٰ سے۔ چنانچہ میں ابن ابی لیلیٰ کے پاس گیا اور پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: ابوایوب انصاری سے، جو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4006]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 165، حدیث 4021»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4006 in Urdu