الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. رياح بن الحارث، عن أبي أيوب
ریاح بن حارث کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4038
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْحَارِثِ، وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ رِيَاحِ بْنِ الْحَارِثِ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ رِيَاحِ بْنِ الْحَارِثِ النَّخَعِيِّ، قَالَ: كُنَّا قُعُودًا مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَجَاءَ رَكْبٌ مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَيْهِمُ الْعَمَائِمُ، فَقَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَانَا، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَا مَوْلَاكُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عَرَبٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ سَمِعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَهَذَا أَبُو أَيُّوبَ فِينَا، فَحَسَرَ أَبُو أَيُّوبَ الْعِمَامَةَ عَنْ وَجْهِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ.
ریاح بن حارث نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے تھے کہ انصار کے کچھ سوار آئے جنہوں نے پگڑیاں باندھ رکھی تھیں، انہوں نے کہا: السلام علیک اے ہمارے مولا! تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہارا مولا ہوں جبکہ تم عرب لوگ ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس کا میں مولا ہوں، اس کے علی مولا ہیں، اے اللہ! جو اس سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ اور یہ ابوایوب ہمارے درمیان موجود ہیں۔ چنانچہ ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اپنے چہرے سے پگڑی ہٹائی اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولا ہوں، اس کے علی مولا ہیں، اے اللہ! جو اس سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4038]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 173، حدیث 4053»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4038 in Urdu