الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
148. خوات بن جبير الأنصاري بدري يكنى أبا عبد الله ويقال أبو صالح
سیدنا خوات بن جبیر انصاری بدری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ تھی، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابوصالح تھی
حدیث نمبر: 4132
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ وَأَوْصَى إِلَيَّ، فَكَانَ فِيمَا أَوْصَى بِهِ أُمَّ وَلَدِهِ وَامْرَأَةً حُرَّةً، فَوَقَعَ بَيْنَ أُمِّ الْوَلَدِ وَالْمَرْأَةِ كَلَامٌ، فَقَالَتْ لَهَا الْمَرْأَةُ: يَا لَكْعَاءُ غَدًا يُؤْخَذُ بِأُذُنِكِ فَتُبَاعِينَ فِي السُّوقِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَا تُبَاعُ.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص فوت ہوا اور اس نے مجھے (اپنا وصی) بنایا، تو جو کچھ اس نے چھوڑا اس میں اس کی ام ولد اور ایک آزاد عورت شامل تھیں، پھر ام ولد اور اس عورت کے درمیان کچھ کلام ہوا، تو اس عورت نے اس سے کہا: اے کم عقل! کل تمہارے کان پکڑ کر تمہیں بازار میں بیچ دیا جائے گا۔ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بیچا نہیں جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4132]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 204، حدیث 4147»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4132 in Urdu