الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. خريم بن فاتك الأسدي يكنى أبا عبد الله
سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ تھی
حدیث نمبر: 4147
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثَنَا أَبِي، قَالُوا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ زِيَادٍ الْعُصْفُرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَسَدِيِّ، عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَائِمًا قَالَ: عُدِلَتْ شَهَادَةُ الزُّورِ الْإِشْرَاكَ بِاللهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَاءَ لِلهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ.
سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی، جب آپ کھڑے ہو کر (نماز سے) فارغ ہوئے تو تین بار فرمایا: ”جھوٹی گواہی، اللہ کے ساتھ شرک کے برابر ہے۔“ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”اور جھوٹی بات سے بچو، اللہ کے لیے یکسو ہو کر، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوئے“ [سورۃ الحج: 31] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4147]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 209، حدیث 4162»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4147 in Urdu