🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب (أحاديث 420–424)
باب (احادیث 420 تا 424)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 420
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، يَقُولُ: نُبِّئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ عِنْدَهُ أُمُّ سَلَمَةَ، فَجَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَتَحَدَّثَ مَا قَضَى لَهُ، فَلَمَّا قَامَ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أُمَّ سَلَمَةَ، مَنْ هَذَا؟ قَالَتْ: دِحْيَةُ، قَالَتْ: وَلَأَيْمُ اللهِ مَا حَسِبْتُهُ إِلَّا دِحْيَةَ، حَتَّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ بِخَبَرِ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مُعْتَمِرٌ: قَالَ أَبِي لِأَبِي عُثْمَانَ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: مِنْ أُسَامَةَ.
ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مجھے بتایا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں، اتنے میں جبریل علیہ السلام آئے اور (آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے) جتنی دیر اللہ کو منظور تھا باتیں کرتے رہے، جب وہ اٹھ کر گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلمہ! یہ کون تھا؟“ انہوں نے کہا: دحیہ۔ وہ کہتی ہیں: اللہ کی قسم میں نے تو انہیں دحیہ ہی سمجھا تھا، یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبے میں جبریل علیہ السلام کی خبر بیان کرتے سنا۔ معتمر کہتے ہیں: میرے والد نے ابوعثمان سے پوچھا: تم نے یہ کس سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 420]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 170، حدیث 423»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 420 in Urdu