الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. ذكوان " مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد اختلف في اسمه فقيل مهران وقيل طهمان "
سیدنا ذکوان رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام، ان کے نام میں اختلاف ہے: مہران بھی کہا گیا ہے اور طہمان بھی
حدیث نمبر: 4202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: أُوصِيَ إِلَيَّ بِشَيْءٍ لِبَنِي هَاشِمٍ فَأَتَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ بِالْمَدِينَةِ فَبَعَثَنِي إِلَى امْرَأَةٍ مِنْهُمُ ابْنَةٌ لِعَلِيٍّ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ طَهْمَانُ، أَوْ ذَكْوَانُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لِي وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِي وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ.
عطاء بن سائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میرے پاس بنو ہاشم کے لیے کسی چیز کی وصیت کی گئی، تو میں مدینہ میں ابوجعفر کے پاس آیا، انہوں نے مجھے بنو ہاشم کی ایک خاتون کے پاس بھیجا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور بہت بوڑھی تھیں، تو (وہاں) بیان کیا گیا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام نے، جنہیں طہمان یا ذکوان کہا جاتا تھا، بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ نہ میرے لیے حلال ہے اور نہ میرے اہلِ بیت کے لیے، اور کسی قوم کا مولا انہی میں سے شمار ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الذال/حدیث: 4202]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 232، حدیث 4217»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4202 in Urdu