الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. رافع بن خديج بن رافع الأنصاري يكنى أبا عبد الله من أخباره
سیدنا رافع بن خدیج بن رافع انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، آپ کے واقعات
حدیث نمبر: 4228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ هُرَيْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَدِّي، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جِئْتُ أَنَا وَعَمِّي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُرِيدُ بَدْرًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ مَعَكَ فَجَعَلَ يَقْبِضُ يَدَهُ وَيَقُولُ: إِنِّي أَسْتَصْغِرُكَ وَلَا أَدْرِي مَا تَصْنَعُ إِذَا لَقِيتَ الْقَوْمَ؟ فَقُلْتُ: أَتَعْلَمُ أَنِّي أَرْمَى مَنْ رَمَى؟ فَرَدَّنِي.
رفاعہ بن حریر رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے میرے دادا نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے بتایا، وہ (رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: میں اور میرے چچا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ بدر کا ارادہ رکھتے تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی آپ کے ساتھ نکلنا چاہتا ہوں، تو آپ اپنا ہاتھ سمیٹنے لگے اور فرمانے لگے: ”میں تمہیں چھوٹا سمجھتا ہوں، اور مجھے معلوم نہیں کہ جب تم دشمن سے ملو گے تو کیا کرو گے۔“ میں نے عرض کیا: کیا آپ جانتے ہیں کہ جو بھی تیر چلائے میں اسے (جواباً) تیر مار سکتا ہوں؟ (پھر بھی) آپ نے مجھے واپس بھیج دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4228]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 240، حدیث 4243»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4228 in Urdu