🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج، عن جده رافع
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کی اپنے دادا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4377
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَعُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَحَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ الْحِمَّانِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَأَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ فَأَصَبْنَا إِبِلًا وَغَنَمًا، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ، فَعَجِلَ سَرَعَانُ النَّاسِ، فَذَبَحُوا وَنَحَرُوا وَنَصَبُوا الْقُدُورَ، فَدَفَعَ إِلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقُدُورُ تَغْلِي، فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ ثُمَّ قَسَمَ، فَعَدَلَ عَشَرَةً مِنَ الْغَنَمِ بِبَعِيرٍ، فَنَدَّ بَعِيرٌ فَطَلَبُوهُ فَأَعْيَاهُمْ فَأَهْوَى لَهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم ذوالحلیفہ کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگوں کو بھوک لگی تو ہمیں اونٹ اور بکریاں ملیں، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پیچھے تھے، جلدی کرنے والے لوگوں نے جلدی سے ذبح اور نحر کر کے دیگیں چڑھا دیں، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان تک پہنچے تو دیگیں ابل رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو انہیں الٹ دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقسیم فرمائی اور دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر شمار کیا، پھر ایک اونٹ بھاگ نکلا، لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر تھک گئے، تو ایک شخص نے اس پر تیر پھینکا اور اسے روک لیا - پھر راوی نے اسی جیسی حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4377]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 272، حدیث 4392»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4377 in Urdu