🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج، عن جده رافع
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کی اپنے دادا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4390
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبَى سُلَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبَايَةَ بْنَ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ تَرَكَ حِينَ مَاتَ جَارِيَةً وَنَاضِحًا وَعَبْدًا حَجَّامًا وَأَرْضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَارِيَةِ: نَهَى عَنْ كَسْبِهَا، وَقَالَ فِي الْحَجَّامِ: مَا أَصَابَ فَاعْلِفْهُ النَّاضِحَ، وَقَالَ فِي الْأَرْضِ: ازْرَعْهَا.
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ اپنے دادا (سیدنا رافع رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ ان کی وفات پر انہوں نے ایک لونڈی، ایک پانی ڈھونے والا اونٹ، ایک پچھنا لگانے والا غلام اور ایک زمین چھوڑی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کے بارے میں اس کی کمائی سے منع فرمایا، اور پچھنا لگانے والے کے بارے میں فرمایا: ”جو کچھ وہ کمائے وہ پانی ڈھونے والے اونٹ کو کھلا دو“، اور زمین کے بارے میں فرمایا: ”اسے کاشت کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 275، حدیث 4405»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4390 in Urdu