الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. أبو النجاشي عطاء بن صهيب مولى رافع، عن رافع
ابونجاشی عطاء بن صہیب، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 4409
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، ثَنَا الْمَنْصُورُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ، حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُؤَبِّرُونَ النَّخْلَ - يَقُولُ يُلَقِّحُونَ - قَالَ: مَا تَصْنَعُونَ؟ قَالُوا: كُنَّا نَصْنَعُهُ قَالَ: لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا فَتَرَكُوهَا فَشِيصَتْ فَذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دِينِكُمْ فَخُذُوا بِهِ، وَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دُنْيَاكُمْ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (النضر بن محمد)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (النضر بن محمد)
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ کھجور کے درختوں کی تابیر (پیوند کاری) کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تم کیا کر رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ہم یہی کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم یہ نہ کرو تو بہتر ہوگا۔“ تو انہوں نے یہ کام چھوڑ دیا، جس سے کھجوریں خراب نکلیں۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ایک بشر ہی ہوں، پس جب میں تمہیں تمہارے دین کے کسی معاملے کا حکم دوں تو اسے اختیار کرو، اور جب میں تمہیں تمہاری دنیا کے کسی معاملے کا حکم دوں تو یاد رکھو کہ میں محض ایک بشر ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4409]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 280، حدیث 4424»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4409 in Urdu