الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. عبد الرحمن بن أبي نعم، عن رافع
عبدالرحمن بن ابی نعم کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4428
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ، ثَنَا ابْنُ أَبِي نُعْمٍ، ثَنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ، أَنَّهُ زَرَعَ أَرْضًا فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْقِيهَا فَقَالَ: لِمَنِ الزَّرْعُ وَلِمَنِ الْأَرْضُ؟ فَقَالَ: زَرْعِي بِيَدِي وَعَمَلِي مِنَ الشَّطْرِ وَلِبَنِي فُلَانٍ الشَّطْرُ فَقَالَ: أَرْبَيْتَ فَرُدَّ الْأَرْضَ إِلَى أَهْلِهَا وَخُذْ نَفَقَتَكَ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے ایک زمین میں کاشت کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اسے سیراب کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فصل کس کی ہے اور زمین کس کی ہے؟“ انہوں نے کہا: فصل میری ہے، میرے ہاتھ اور محنت سے، آدھا حصہ میرا ہے اور آدھا حصہ فلاں لوگوں کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سود کا معاملہ کیا، زمین اس کے مالکوں کو واپس کر دو اور اپنا خرچہ لے لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4428]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 286، حدیث 4443»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4428 in Urdu