الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. رويفع بن ثابت الأنصاري
سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4477
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَا: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ سُحَيْمًا حَدَّثَهُ عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قُرِّبَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرٌ وَرُطَبٌ، فَأَكَلُوا مِنْهُ حَتَّى لَمْ يُبْقُوا شَيْئًا إِلَّا نَوًى وَمَا لَا خَيْرَ فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَدْرُونَ مَا هَذَا؟ " قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ! قَالَ: تَذْهَبُونَ الْخَيِّرُ فَالْخَيِّرُ، حَتَّى لَا يَبْقَى مِنْكُمْ إِلَّا مِثْلُ هَذَا.
سُحیم رحمہ اللہ سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھجوریں - خشک اور تازہ - پیش کی گئیں، تو لوگوں نے اس میں سے کھایا یہاں تک کہ صرف گٹھلیاں اور بےفائدہ چیزیں باقی رہ گئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اہلِ خیر ایک کے بعد ایک ختم ہوتے جاؤ گے، یہاں تک کہ تم میں سے اسی گٹھلی جیسے بےکار لوگ باقی رہ جائیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4477]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 29، حدیث 4492»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4477 in Urdu