الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. رفاعة بن عبد المنذر أبو لبابة الأنصاري " من بني عمرو بن عوف، ثم من بني أمية بن زيد ويقال بشر بن عبد المنذر، ويقال بشير بن عبد المنذر "
سیدنا رفاعہ بن عبدالمنذر ابولبابہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو عمرو بن عوف سے، پھر بنو امیہ بن زید سے تعلق رکھتے تھے، انہیں بشر بن عبدالمنذر اور بشیر بن عبدالمنذر بھی کہا گیا ہے)
حدیث نمبر: 4484
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَمِّعٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَرَآنِي أَبُو لُبَابَةَ وَزَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَنَا أَقْتُلُ حَيَّةً مِنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ، وَكُنَّا نَدْعُوهُنَّ الْجِنَّانَ، فَقَالَا: يَا عَبْدَ اللهِ، " إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُقْتَلَ ذَوَاتُ الْبُيُوتِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپوں کو مار ڈالو۔“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: پھر مجھے ابولبابہ اور زید بن خطاب رضی اللہ عنہما نے دیکھا، جبکہ میں گھر میں رہنے والے ایک سانپ کو مار رہا تھا - اور ہم انہیں 'جنان' کہا کرتے تھے - تو انہوں نے کہا: اے عبداللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4484]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 31، حدیث 4499»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4484 in Urdu