🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. رفاعة بن رافع الزرقي الأنصاري عقبي بدري
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ اور بدر میں شریک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4517
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْكَرَابِيسِيُّ - قَالَا: ثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ يَحْيَى إِمَامُ مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ بِالْمَدِينَةِ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ رِفَاعَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ، فَعَطَسَ رِفَاعَةُ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ مُبَارَكًا عَلَيْهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرْضَى! فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَيْنَ الْمُتَكَلِّمُ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ رِفَاعَةُ: وَدِدْتُ أَنِّي غَرِمْتُ غُرَّةً مِنْ مَالٍ وَإِنِّي لَمْ أَشْهَدْ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِلْكَ الصَّلَاةَ حِينَ قَالَ: " أَيْنَ الْمُتَكَلِّمُ؟ "، فَقُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ! قَالَ: " كَيْفَ قُلْتَ؟ " قَالَ: قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ مُبَارَكًا عَلَيْهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرْضَى! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدِ ابْتَدَرَهَا بِضْعَةٌ وَثَلَاثُونَ مَلَكًا أَيُّهُمْ يَصْعَدُ بِهَا ".
رفاعہ بن یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معاذ بن رفاعہ بن رافع رحمہ اللہ سے سنا، وہ اپنے والد سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، تو سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کو چھینک آئی، تو انہوں نے کہا: ”الحمد للہ حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ مبارکا علیہ کما یحب ربنا ویرضی“ (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ اور برکت والی، جس طرح ہمارا رب پسند کرتا اور راضی ہوتا ہے)۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”نماز میں بولنے والا کون تھا؟“ سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری خواہش تھی کہ میں اپنے مال میں سے کچھ تاوان دے دیتا اور اس نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر نہ ہوتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بولنے والا کون تھا؟“ تو میں نے کہا: میں تھا، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کیا کہا تھا؟“ میں نے کہا: میں نے کہا تھا: ”الحمد للہ حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ مبارکا علیہ کما یحب ربنا ویرضی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تیس سے زیادہ فرشتے اس کی طرف جلدی کر رہے تھے کہ ان میں سے کون اسے آسمان کی طرف لے کر چڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4517]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 41، حدیث 4532»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4517 in Urdu