🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. رفاعة بن رافع الزرقي الأنصاري عقبي بدري
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ اور بدر میں شریک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4520
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، ثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ تَجَمَّعَ النَّاسُ عَلَى أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، أَقْبَلْتُ فَنَظَرْتُ إِلَى قِطْعَةٍ مِنْ دِرْعِهِ قَدِ انْقَطَعَتْ مِنْ تَحْتِ إِبْطِهِ، قَالَ: فَأَطْعَنُهُ بِالسَّيْفِ طَعْنَةً فَقَتَلْتُهُ، وَرُمِيتُ بِسَهْمٍ يَوْمَ بَدْرٍ فَفُقِئَتْ عَيْنِي، فَبَسَقَ فِيهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لِي فَمَا آذَانِي مِنْهَا شَيْءٌ.
معاذ بن رفاعہ رحمہ اللہ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: بدر کے دن جب لوگ امیہ بن خلف پر جمع ہو گئے، تو میں آگے بڑھا اور میں نے اس کی زرہ کے اس حصے کو دیکھا جو اس کی بغل کے نیچے سے کھلا ہوا تھا، تو میں نے تلوار سے اسے ایک وار کیا اور اسے قتل کر دیا، اور بدر کے دن مجھے ایک تیر لگا، ”تو میری آنکھ پھوٹ گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنا لعاب دہن لگایا اور میرے لیے دعا فرمائی، تو اس کے بعد اس سے مجھے کوئی تکلیف نہ ہوئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4520]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 42، حدیث 4535»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4520 in Urdu