🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. رفاعة بن رافع الزرقي الأنصاري عقبي بدري
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ اور بدر میں شریک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4532
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعُمَرَ: " اجْمَعْ لِي قَوْمَكَ "، فَجَمَعَهُمْ فَكَانُوا بِالْبَابِ، فَقَالَ: " هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟ " قَالُوا: لَا، ابْنُ أُخْتِنَا وَمَوْلَانَا. فَقَالَ: " ابْنُ أُخْتِكُمْ وَمَوْلَاكُمْ مِنْكُمْ ". فَقَالَ: إِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْكُمُ الْمُتَّقُونَ، إِيَّاكُمْ أَنْ يَأْتُونِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ وَتَجِيئُونِي بِالْأَثْقَالِ تَحْمِلُونَهَا عَلَى ظُهُورِكُمْ "، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ قُرَيْشًا أَهْلُ صَبْرٍ وَأَمَانَةٍ، فَمَنْ بَغَى لَهُمُ الْعَوَاثِرَ أَكَبَّهُ اللهُ لِوَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
اسماعیل بن عبید بن رفاعہ رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میرے لیے اپنی قوم کو جمع کرو۔“ تو انہوں نے انہیں جمع کیا اور وہ دروازے پر تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں کوئی تمہارے علاوہ بھی ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، ہمارا بھانجا اور ہمارا آزاد کردہ غلام ضرور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا بھانجا اور تمہارا آزاد کردہ غلام تم میں سے ہے۔“ پھر فرمایا: ”بےشک تم میں سے میرے قریبی وہی ہیں جو متقی ہوں، اس بات سے بچو کہ لوگ میرے پاس نیک اعمال لے کر آئیں اور تم بوجھ لے کر آؤ جسے تم اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہو۔“ پھر فرمایا: ”بےشک قریش صبر اور امانت والے لوگ ہیں، پس جو ان کے لیے ٹھوکریں چاہے، اللہ اسے قیامت کے دن اوندھے منہ گرا دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4532]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 46، حدیث 4547»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4532 in Urdu