الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. ربيعة بن عباد الديلي
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4569
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنْبَأَ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ الدِّيلِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِي الْمَجَازِ وَهُوَ يَتَّبِعُ النَّاسَ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللهِ فِي مَنَازِلِهِمْ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ أَحْوَلُ يَقُولُ: لَا يَفْتِنَكُمْ هَذَا عَنْ دِينِ آبَائِكُمْ! فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز میں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پیچھے پیچھے جا کر انہیں ان کے ڈیروں میں اللہ کی طرف بلا رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک بھینگی آنکھوں والا شخص کہہ رہا تھا: یہ تمہیں تمہارے باپ دادا کے دین سے نہ پھیر دے، تو میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: اس کا چچا ابولہب۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4569]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 61، حدیث 4584»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4569 in Urdu