الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. ربيعة بن عباد الديلي
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4571
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ الْقُرَشِيُّ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَةَ بْنَ عَبَّادٍ الدِّيَلِيَّ يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ بِمِنًى فِي مَنَازِلِهِمْ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ إِلَى الْمَدِينَةِ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللهَ أَمَرَكُمْ أَنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ أَحْوَلُ وَضِيءٌ لَهُ غَدِيرَتَانِ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَتْرُكُوا دِينَ آبَائِكُمْ! فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَقِيلَ: هَذَا عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
محمد بن المنکدر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ ہجرت کرنے سے پہلے منیٰ میں لوگوں کے ڈیروں پر گھومتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے لوگو! بےشک اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک بھینگی آنکھوں والا، خوبصورت، دو چٹیوں والا شخص کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ تمہیں تمہارے باپ دادا کا دین چھوڑنے کا حکم دے رہا ہے، تو میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا: یہ اس کا چچا ابولہب ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4571]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 62، حدیث 4586»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4571 in Urdu