🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. ربيعة بن الغاز الجرشي ويقال ابن عمرو " وهو جد هشام بن الغاز "
سیدنا ربیعہ بن غاز جرشی رضی اللہ عنہ، انہیں ابن عمرو بھی کہا گیا ہے، اور یہ ہشام بن غاز کے دادا ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4582
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ - قَالَا: ثَنَا رَيْحَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيَّ يَقُولُ: إِنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ فَقِيلَ لَهُ: لِتَنَمْ عَيْنُكَ وَلْتَسْمَعْ أُذُنُكَ وَلْيَعْقِلْ قَلْبُكَ. قَالَ: فَنَامَتْ عَيْنِي، وَسَمِعَتْ أُذُنِي، وَعَقَلَ قَلْبِي. قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: " سَيِّدٌ بَنَى دَارًا وَصَنَعَ مَأْدُبَةً فَأَرْسَلَ دَاعِيًا، فَمَنْ أَجَابَ الدَّاعِيَ دَخَلَ الدَّارَ وَأَكَلَ مِنَ الْمَأْدُبَةِ وَرَضِيَ عَنْهُ السَّيِّدُ، وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّاعِيَ لَمْ يَدْخُلِ الدَّارَ وَلَمْ يَنَلِ الْمَأْدُبَةَ وَسَخِطَ عَلَيْهِ السَّيِّدُ، فَالسَّيِّدُ اللهُ، وَالدَّاعِي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمَأْدُبَةُ الْجَنَّةُ.
عطیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: انہوں نے سنا کہ سیدنا ربیعہ جرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (خواب میں) آیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: تیری آنکھ سو جائے، تیرا کان سنے اور تیرا دل سمجھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میری آنکھ سو گئی، میرے کان نے سنا اور میرے دل نے سمجھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: ”ایک بادشاہ نے ایک گھر بنایا اور ایک دعوت تیار کی، پھر ایک بلانے والا بھیجا، تو جس نے بلانے والے کی بات مانی وہ گھر میں داخل ہوا اور دعوت سے کھایا، اور بادشاہ اس سے راضی ہوا، اور جس نے بلانے والے کی بات نہ مانی وہ گھر میں داخل نہ ہوا اور دعوت نہ پا سکا، اور بادشاہ اس سے ناراض ہوا۔ تو بادشاہ اللہ ہے، اور بلانے والا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور دعوت جنت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4582]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 65، حدیث 4597»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4582 in Urdu