الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. ركانة بن عبد يزيد بن هاشم بن المطلب بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر " وأمه بنت العجلان، من بني سعد بن ليث بن بكر بن كنانة، يقال: إنه بقي إلى زمن عثمان بن عفان رضي الله عنهما "
سیدنا رکانہ بن عبدیزید بن ہاشم بن مطلب بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر رضی اللہ عنہ (ان کی والدہ بنت العجلان، بنو سعد بن لیث بن بکر بن کنانہ سے تھیں، کہا جاتا ہے کہ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور تک زندہ رہے)
حدیث نمبر: 4598
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ جَدِّهِ رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: مَا أَرَدْتَ بِهَا؟ " قَالَ: وَاحِدَةً! قَالَ: " آللهِ مَا أَرَدْتَ بِهَا إِلَّا وَاحِدَةً؟ "، قَالَ: آللهِ مَا أَرَدْتُ بِهَا إِلَّا وَاحِدَةً! فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هِيَ وَاحِدَةٌ.
عبداللہ بن علی بن سائب رحمہ اللہ اپنے دادا رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو البتہ طلاق دے دی، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس سے تمہاری کیا مراد تھی؟“ انہوں نے کہا: ایک طلاق۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم، تمہاری مراد صرف ایک ہی طلاق تھی؟“ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم، میری مراد صرف ایک ہی طلاق تھی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ ایک ہی طلاق ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 70، حدیث 4613»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4598 in Urdu