🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما أسند زيد
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4653
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ؟ فَقَالَ: " صَلِّهَا مَعَنَا الْيَوْمَ وَغَدًا "، فَلَمَّا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَاعِ نَمِرَةَ مِنَ الْجُحْفَةِ صَلَّاهَا حِينَ طَلَعَ أَوَّلُ الْفَجْرِ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِذِي طُوًى أَخَّرَهَا، حَتَّى قَالَ النَّاسُ: أَقُبِضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَوْ صَلَّيْنَا، فَصَلَّى أَمَامَ الشَّمْسِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ: " مَا قُلْتُمْ؟ "، قَالُوا: لَوْ صَلَّيْنَا! قَالَ: " لَوْ فَعَلْتُمْ لَأَصَابَكُمْ عَذَابٌ "، ثُمَّ دَعَا السَّائِلَ فَقَالَ: وَقْتُهَا مَا بَيْنَ صَلَاتَيَّ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (كثير بن كثير) .
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازِ فجر کے وقت کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج اور کل ہمارے ساتھ نماز پڑھو۔“ چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جحفہ کے مقام قاعِ نمرہ میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر شروع ہوتے ہی نماز پڑھی، اور جب ذی طویٰ کے مقام پر پہنچے تو نماز مؤخر کر دی، یہاں تک کہ لوگوں نے کہنا شروع کر دیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے؟ کاش ہم نماز پڑھ لیتے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز پڑھائی، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”تم نے کیا کہا تھا؟“ لوگوں نے عرض کیا: ہم کہہ رہے تھے کہ کاش ہم نماز پڑھ لیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ایسا کرتے تو تم پر عذاب آ جاتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کرنے والے کو بلایا اور فرمایا: ”اس کا وقت میری ان دونوں نمازوں کے درمیان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4653]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 89، حدیث 4669»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4653 in Urdu