الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. زيد بن سهل أبو سهل أبو طلحة الأنصاري عقبي بدري نقيب
سیدنا زید بن سہل ابوسہل ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ اور بدر میں شریک، نقیب
حدیث نمبر: 4661
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفِطْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ، وَكَانَ صَدَاقَ مَا بَيْنَهُمَا الْإِسْلَامُ، أَسْلَمَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ قَبْلَ أَبِي طَلْحَةَ فَخَطَبَهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ، فَإِنْ أَسْلَمْتَ نَكَحْتُكَ! فَأَسْلَمَ، وَكَانَ صَدَاقَ مَا بَيْنَهُمَا الْإِسْلَامُ ".
عبداللہ بن ابی طلحہ بیان کرتے ہیں کہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ام سلیم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، اور ان دونوں کے درمیان مہر اسلام تھا۔ ام سلیم رضی اللہ عنہا ابوطلحہ سے پہلے اسلام لے آئی تھیں، جب انہوں نے نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے کہا: میں اسلام لا چکی ہوں، اگر تم اسلام لے آؤ تو میں تم سے نکاح کر لوں گی۔ چنانچہ وہ اسلام لے آئے، اور ان دونوں کے درمیان مہر اسلام ہی تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4661]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 91، حدیث 4677»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4661 in Urdu