الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. أنس بن مالك، عن أبي طلحة
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4688
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ الْعَنْسِيُّ، ثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَوْ قُلْتُ إِنَّ رُكْبَتِي تَمَسُّ رُكْبَتَهُ، فَسَكَتَ عَنْهُمْ، حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ السَّحَرِ وَذَهَبَ ذُو الضَّرْعِ إِلَى ضَرْعِهِ وَذُو الزَّرْعِ إِلَى زَرْعِهِ أَغَارَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ: " إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، اگر میں کہوں کہ میرا گھٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے سے چھو رہا تھا تو غلط نہ ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (پر حملہ کرنے) سے توقف فرمایا یہاں تک کہ سحری کا وقت ہوا اور دودھ والے اپنے جانوروں کی طرف اور کھیتی والے اپنی کھیتیوں کی طرف چلے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر یکایک حملہ کیا اور فرمایا: ”بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر آئیں تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے“ [سورۃ الصافات: 177] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4688]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 97، حدیث 4705»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4688 in Urdu