الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. أنس بن مالك، عن أبي طلحة
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4697
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي اشْتَرَيْتُ خَمْرًا لِأَيْتَامٍ فِي حَجْرِي! فَقَالَ: أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَاكْسِرِ الدِّنَانَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا لِأَيْتَامٍ! قَالَ: " أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَاكْسِرِ الدِّنَانَ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی سرپرستی میں موجود یتیموں کے لیے شراب خریدی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب بہا دو اور مٹکے توڑ دو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ تو یتیموں کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر بھی فرمایا: ”شراب بہا دو اور مٹکے توڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4697]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 99، حدیث 4714»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4697 in Urdu