الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب ما جاء في التداوي وترك الغيبة وحسن الخلق
علاج کروانے، غیبت چھوڑنے اور حسنِ اخلاق کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 474
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: جَاءَتِ الْأَعْرَابُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُونَهُ: عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ: وَضَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا رَجُلًا اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، وَقَالَ: " مَا أَنْزَلَ اللهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً إِلَّا الْهَرَمَ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھنے لگے: کیا فلاں فلاں چیز میں ہم پر حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے، سوائے اس شخص کے جو اپنے بھائی کی عزت پر ڈاکہ ڈالے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ اور فرمایا: ”اللہ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی شفا بھی اتاری ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 474]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 182، حدیث 477»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 474 in Urdu