🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. أبو الزناد، عن خارجة بن زيد بن ثابت
ابوزناد کی خارجہ بن زید بن ثابت سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4842
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَهُمْ يَتَبَايَعُونَ الثِّمَارَ قَبْلَ أَنْ تَطِيبَ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَغَطًا وَصَوْتًا عَالِيًا مِنَ النَّاسِ، فَقَالَ: " مَا هَذَا؟ "، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، هَؤُلَاءِ قَوْمٌ تَبَايَعُوا الثِّمَارَ فِي النَّخْلِ، ثُمَّ ذَكَرُوا أَنَّهُ أَصَابَهَا بَعْدَ ذَلِكَ الْفَسَادُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلَا تَبَايَعُوا إِذَنْ حَتَّى تَطِيبَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ پھل کے پکنے سے پہلے ہی اس کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کا شور اور بلند آواز سنی تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ لوگ کھجور کے پھل کی خرید و فروخت کر چکے ہیں، پھر بتاتے ہیں کہ بعد میں اسے خرابی لاحق ہو گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر جب تک وہ پک نہ جائے، خرید و فروخت مت کیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4842]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 134، حدیث 4861»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4842 in Urdu