🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بسر بن سعيد، عن زيد بن ثابت
بسر بن سعید کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4876
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، ثَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: احْتَجَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُجْرَةً فِي الْمَسْجِدِ فَكَانَ يُصَلِّي فِيهَا، فَرَآهُ رَجُلٌ فَصَلُّوا بِصَلَاتِهِ، حَتَّى إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ حَضَرُوهُ وَهُوَ لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ، فَتَنَحْنَحُوا وَحَصَبُوا الْبَابَ، وَرَفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُغْضَبًا فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، مَا زَالَ بِكُمْ صَنِيعُكُمْ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَتُكْتَبُ، فَعَلَيْكُمْ بِالصَّلَاةِ فِي بُيُوتِكُمْ فَإِنَّ خَيْرَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ایک حجرہ سا بنا لیا اور اس میں نماز پڑھنے لگے۔ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے ساتھ نماز پڑھنے لگے، یہاں تک کہ ایک رات وہ حاضر ہوئے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف نہ لائے، تو انہوں نے کھنکھارنا اور دروازے پر کنکریاں مارنا شروع کر دیں اور اپنی آوازیں بلند کیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہو کر ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! تمہارے اس عمل نے یہاں تک پہنچا دیا کہ مجھے گمان ہوا کہ یہ نماز فرض کر دی جائے گی، تو تم اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو، کیونکہ فرض نماز کے سوا آدمی کی بہترین نماز اس کے گھر میں ہوتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4876]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 144، حدیث 4895»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4876 in Urdu