🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. صفة عمر بن الخطاب رضي الله عنه
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا حلیہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 49
أَخْبَرَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ، قَالَ: كُنْتُ أُنْشِدُهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَعْرِفُ أَصْحَابَهُ، حَتَّى جَاءَ رَجُلٌ بَعِيدٌ مَا بَيْنَ الْمَنَاكِبِ أَصْلَعُ " فَقِيلَ لِي: اسْكُتِ اسْكُتْ. فَقُلْتُ: وَاثُكْلَاهْ، مَنْ هَذَا الَّذِي أَسْكُتُ لَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقِيلَ لِي: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اشعار سنا رہا تھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو نہیں پہچانتا تھا، یہاں تک کہ ایک ایسا آدمی آیا جس کے کندھے کشادہ اور سر گنجا تھا، تو مجھے کہا گیا: چپ ہو جاؤ، چپ ہو جاؤ۔ میں نے کہا: ”ہائے افسوس! یہ کون ہے جس کے لیے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چپ کرایا جا رہا ہے؟“ تو مجھے بتایا گیا: یہ عمر بن خطاب ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 65، حدیث 50»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 49 in Urdu