الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. ابن عباس عن زيد بن أرقم
ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4944
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ قَالَ: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَسْتَذْكِرُهُ: كَيْفَ أَخْبَرْتَنِي عَنْ لَحْمٍ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَامًا، فَقَالَ: نَعَمْ، أُهْدِيَ لَهُ عُضْوٌ مِنْ لَحْمِ صَيْدٍ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ وَقَالَ: إِنَّا لَا نَأْكُلُهُ، إِنَّا حُرُمٌ.
طاؤس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما ان سے یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھنے لگے: تم نے مجھے اس گوشت کے بارے میں کیا بتایا تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام کی حالت میں ہدیہ کیا گیا تھا؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکار کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہدیہ کیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: ”ہم یہ نہیں کھاتے، ہم احرام میں ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4944]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 164، حدیث 4963»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4944 in Urdu