الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. أبو سلمان المؤذن، عن زيد بن أرقم
ابوسلمان مؤذن کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4975
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا أَبُو سَلْمَانَ أَنَّهُ " صَلَّى مَعَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ، فَقُلْتُ: أَوَهِمْتَ أَمْ عَمْدًا؟ فَقَالَ: بَلْ عَمْدًا، " إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّيهَا.
ابوسلمان مؤذن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں۔ میں نے پوچھا: کیا یہ بھول سے ہوا یا جان بوجھ کر؟ تو انہوں نے کہا: بلکہ جان بوجھ کر، بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح (نماز جنازہ) پڑھا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4975]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 174، حدیث 4994»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4975 in Urdu