الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. إياس بن أبي رملة الشامي، عن زيد بن أرقم
ایاس بن ابی رملہ شامی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ الشَّامِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - وَهُوَ يَسْأَلُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ قَالَ: هَلْ شَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِيدَيْنِ اجْتَمَعَا فِي يَوْمٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَكَيْفَ صَنَعَ؟ قَالَ: صَلَّى الْعِيدَ، ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ فَقَالَ: " مَنْ شَاءَ فَلْيُصَلِّ.
ایاس بن ابی رملہ شامی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب وہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھ رہے تھے، انہوں نے کہا: کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس موقع پر حاضر تھے جب دو عیدیں ایک دن میں جمع ہو گئیں؟ فرمایا: ہاں۔ پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز پڑھی، پھر جمعہ کے بارے میں رخصت دی اور فرمایا: ”جو چاہے جمعہ پڑھ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5101]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 209، حدیث 5120»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5101 in Urdu